S.M. ASHRAF MEMORIAL T-20 CRICKET LEAGUE 2022

PATRON-IN-CHIEF

SH. JAWAD AFZAL

SH. AMAD AFZAL

CHIEF ORGANIZERS

NADEEM ASHRAF
0301-7148248

NOOR NABI
0300-7696800

OPENING (IN SHA ALLAH) : 25-09-2022

ENTRY FEE : RS 15,000

LAST ENTRY DATE : 20-09-2022

نوٹ : ٹورنامنٹ انٹری فیس کے ساتھ 20 کھلاڑیوں کے فارمنز اور رجسڑڈ کلب صدر کی شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہوگی۔
ٹورنامنٹ قوائدوضوابط فارم پر کلب صدر کے دستخط اور کلب سٹیمپ ہونا ضروری ہوگی۔

PRIZES

WINNER

RS. 300,000

RUNNER UP

RS. 150,000

3RD POSITION

RS. 60,000

4RD POSITION

RS. 40,000

MAN OF THE TOURNAMENT

RS. 20,000

MAN OF THE FINAL MATCH

RS. 10,000

BEST BOWLER

RS. 5000

BEST BATSMAN

RS. 5000

BEST WICKET KEEPER

RS. 5000

BEST FIELDER

RS. 5000

قوائد و ضوابط
  1. ٹورنامنٹ میں صرف وہ ٹیمیں اور کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد سے رجسٹرڈ ہیں۔
  2. جو کھلاڑی کسی بھی رجسٹرڈ کلب کا ممبر نہیں ہے وہ کسی بھی ایک ٹیم کی طرف سے ٹورنامنٹ کھیل سکتا ہے-
  3. ٹورنامنٹ میں انٹری کرواتے وقت ٹیم کے لیٹر پیڈ پر 20 کھلاڑیوں کے نام،موبائل نمبرز اور تصاویرساتھ دینا ہوں گی۔
  4. ٹورنامنٹ شروع ہونے کے بعد 20 کھلاڑیوں کی دی گئی لسٹ میں تبدیلی کرنے پر ٹیم کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا۔
  5. ٹورنامنٹ کے تمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔
  6. ٹورنامنٹ میں صرف بولرز کو اسپائکس استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
  7. میچ کے دوران میں ایک بولر 4 اوورز سے زائد نہیں کراسکے گا ہر اننگز کے پہلے 6 اوورز پاور پلے کے ہوںگے اور 6 اوورز کے بعد لازما 4 کھلاڑی دائرے میں ہونگے۔
  8. تمام میچز کلرکٹ اور سفید بال سے ہوں گے،کلرکٹ ٹیم کی اپنی ہوگی۔ 2 کھلاڑیوں کے پاس کٹ نہ ہونے کی صورت میں فی کھلاڑی 2500 فائن ہوگا، اگر دو کھلاڑیوں سے زائد کے پاس مکمل کٹ نہ ہوئی تو دوسری ٹیم کو بائی دے دی جائے گی۔
  9. ہر قسم کی نو بال پر فری ہٹ ہوگی۔
  10. بارش ہونے کی صورت میں فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا بشرطیکہ دونوں ٹیموں نے کم از کم 5 اوورز کھیلے ہوں، اگر 5 اوورز سے کم کا کھیل ہوا ہو یا میچ شروع ہی نہ ہوسکا ہو تو میچ دوبارہ ہوگا۔
  11. روزانہ دو میچ ہوںگے، پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا میچ دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا۔
  12. پہلے 15 منٹ لیٹ آنے والی ٹیم کو 5000 فائن ہوگا اور مقررہ ٹائم سے 30 منٹ لیٹ آنے والی ٹیم کےمدمقابل ٹیم کو بائی دے دی جائے گی۔
  13. میچ کے دوران یا اختتام پر کسی بھی قسم کے تنازعے کا فیصلہ PCB قوانین کے مطابق ہوگا-
  14. پروٹیسٹ فیس 10000 روپے ہوگی، جو موقع پر تحریری پروٹیسٹ کے ہمراہ امپائر کے پاس جمع کروانا ہوگی۔ فیس کے بغیر پروٹیسٹ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔(پروٹیسٹ صحیح ثابت ہونے پر ٹیم کو پروٹیسٹ فیس واپس کردی جائے گی)
  15. ٹورنامنٹ میں معیاری بال کے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ٹورنامنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیمز کو معیاری بال بغیر قیمت کے مہیا کی جائیں گی۔
  16. ٹورنامنٹ کمیٹی کا شیڈول حتمی ہوگا تاہم ٹورنامنٹ کمیٹی کسی مجبوری میں ردوبدل کرنے کی مجاز ہوگی۔
  17. ٹورنامنٹ کمیٹی کے آفیشل سکور کے ریکارڈ کو حتمی تصور کیا جائے گا جبکہ امپائر کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  18. میچ ٹائی ہونے کی صورت میں سُپر اوور میں فیصلہ ہوگا۔
  19. میچ کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائےگی۔ غیر اخلاقی رویے کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم/کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا جائےگا۔
  20. ٹورنامنٹ کے تمام میچز CricksLab  پر نشر کیے جائیں گے۔
نوٹ : ٹورنامنٹ انٹری فیس کے ساتھ 20 کھلاڑیوں کے فارمنز اور رجسڑڈ کلب صدر کی شناختی کارڈ کی کاپی دینا ضروری ہوگی۔ ٹورنامنٹ قوائدوضوابط فارم پر کلب صدر کے دستخط اور کلب سٹیمپ ہونا ضروری ہوگی۔